بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

ایران کی نئی تجویز پر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کیساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے

Aljazeera News 28 اپریل 2026 4 بریکنگ نیوز
ایران کی نئی تجویز پر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کیساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے - الجزیرہ نیوز
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صبح اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں ایران کی پیش کی گئی ایک نئی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس بریفنگ میں ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات میں صدر ٹرمپ نے ایران کی آبنائے ہرمز کو کھولنے کی تجویز پر مشاورت کی۔امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ اس پر غور کیا جا رہا ہے بلکہ صرف یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج صبح ایک گفتگو ہوئی ہے جس پر میں ابھی تفصیل میں نہیں جانا چاہتی۔ایک سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرلین لیویٹ نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات صدر ٹرمپ خود فراہم کریں گے میں اس وقت وہ ایرانی تجویز کی حمایت یا مخالفت پر کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرلین لیویٹ نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات صدر ٹرمپ خود فراہم کریں گے میں اس وقت وہ ایرانی تجویز کی حمایت یا مخالفت پر کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے حوالے سے “ریڈ لائنز” بالکل واضح ہیں اور ان کے نزدیک سب سے مقدم امریکا اور اس کے عوام کی سلامتی ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکا اس کے بحریہ کی ناکہ بندی کھول دے اور جوہری مذاکرات کو سب سے آخر میں کیا جائے تو وہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
Aljazeera News مزید خبریں →