بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

لبنان میں حزب اللہ کا بنی اسرائیلی فوج پر حملہ؛ ویڈیو بھی جاری کردی

Aljazeera News 28 اپریل 2026 6 بریکنگ نیوز
لبنان میں حزب اللہ کا بنی اسرائیلی فوج پر حملہ؛ ویڈیو بھی جاری کردی - الجزیرہ نیوز
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جھڑپ لبنان کے قصبے الطیبہ میں ہوئی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع اور انخلا ٹیم کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔حزب اللہ نے اس کارروائی میں دو “فرسٹ پرسن ویو (FPV)” ڈرون استعمال کیے جو براہِ راست کنٹرول کے ذریعے انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی ایک متاثرہ مقام سے انخلا کی کوشش کر رہے تھے https://twitter.com/kann_news?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2048497586458206615%7Ctwgr%5Eb1ca9e24d946e39e4832f2c726d7afa856a3132f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Flive-blog%2F9%2F میڈیا رپورٹس میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جنوبی لبنان کے اسی علاقے الطیبہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا جس میں کم از کم ایک فوجی کی ہلاکت اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں جن میں ڈرونز کے ذریعے فوجی اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔
Aljazeera News مزید خبریں →