بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

عباس عراقچی روس پہنچ گئے، پیوٹن سے ملاقات میں بڑے فیصلوں کا امکان

Aljazeera News 27 اپریل 2026 2 بریکنگ نیوز
عباس عراقچی روس پہنچ گئے، پیوٹن سے ملاقات میں بڑے فیصلوں کا امکان - الجزیرہ نیوز
ایرانی وزیر خارجہ نے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات موجودہ جنگی صورتحال اور اس کی تازہ پیش رفت پر بات چیت کا ایک اہم موقع ثابت ہوگی۔ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو ’انتہائی مفید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے عمان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اہم بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ایران اور عمان اس اہم آبی گزرگاہ کے ساحلی ممالک ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز سے گزرنے والی عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان اس معاملے پر اعلیٰ سطح کا اتفاق پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک نے ماہرین کی سطح پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ماہرین کے مطابق روس، پاکستان اور عمان کے ساتھ ایران کے بڑھتے سفارتی روابط خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
Aljazeera News مزید خبریں →