بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

ایران توقع سے زیادہ تیزی سے جنگی قوت بحال کر رہا ہے، چین کی مدد شامل ہے؛ انٹیلی جنس رپورٹ

Aljazeera News 21 مئی 2026 4
ایران توقع سے زیادہ تیزی سے جنگی قوت بحال کر رہا ہے، چین کی مدد شامل ہے؛ انٹیلی جنس رپورٹ - الجزیرہ نیوز
ایران نے توقع سے بہت زیادہ بڑھ کر اپنی فوجی قوت کو بحال کرنا شروع کردیا ہے اور نئے حملوں کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے چار ذرائع نے تصدیق کی کہ ایران کی عسکری بحالی کی رفتار ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی بیلسٹک میزائل، ڈرون اور فضائی دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں بلکہ ان کا ایک بڑا حصہ اب بھی محفوظ ہے۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق تقریباً دو تہائی ایرانی میزائل لانچرز اب بھی موجود ہیں، جبکہ ہزاروں ڈرونز بھی ایران کے پاس ہیں جو اس کی مجموعی ڈرون صلاحیت کا تقریباً پچاس فیصد بنتے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اندازہ لگایا ہے کہ ایران توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے اپنی دفاعی اور عسکری صنعتی صلاحیت بحال کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے آغاز میں ہونے والی 6 ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ہی ایران نے ڈرونز کی محدود پیداوار دوبارہ شروع کر دی تھی اور صرف 6 ماہ میں ڈرون حملہ کرنے کی صلاحیت مکمل طور پر بحال کرسکتا ہے۔علاوہ ازیں ایران اُن میزائل لانچرز، میزائل سائٹس اور اہم ہتھیاروں کی تیاری کی صلاحیت کو بھی تیزی سے بحال کر رہا ہے جنھیں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں نقصان پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق ایران نے اپنی بحالی میں روس اور چین کی تکنیکی و صنعتی مدد سے بھی فائدہ اٹھایا جبکہ امریکا اور اسرائیل ایران کے عسکری ڈھانچے کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکے جتنا وہ توقع کر رہے تھے۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق چین جنگ کے دوران ایران کو ایسے پرزے فراہم کرتا رہا جو میزائل سازی میں استعمال ہوسکتے ہیں اگرچہ امریکی بحری ناکہ بندی کے بعد اس عمل میں کمی آئی ہے۔
Aljazeera News مزید خبریں →