بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

امریکا ایران معاہدے کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں؛ سعودی عرب

Aljazeera News 21 مئی 2026 7
امریکا ایران معاہدے کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں؛ سعودی عرب - الجزیرہ نیوز
عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوشوں کو سراہا ہے۔انھوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہوجائیں گے جس سے خطے میں امن قائم ہوگا اور معاشی دباؤ میں کمی واقع ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک کی درخواست پر عین وقت پر ایران پر حملے روک کر مذاکرات کا جو موقع دیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی کاوشوں اور صدر ٹرمپ کی دی گئی مہلت سے فائدہ اُٹھائیں اور جلد جنگ بندی معاہدہ کرلے جو خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
Aljazeera News مزید خبریں →