بریکنگ نیوز
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

Admin User 19 مئی 2026 22
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی - الجزیرہ نیوز
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق مشیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 مئی سے جاری کردی جائیں گی۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ عید کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند گزشتہ روز نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ 27 مئی کو منائی جائے گی
Admin User مزید خبریں →