بریکنگ نیوز
کرائم

کراچی: شاہ لطیف میں زیر زمین ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد

Admin User 26 مئی 2026 3
کراچی: شاہ لطیف میں زیر زمین ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد - الجزیرہ نیوز
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے صالح محمد گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ کےعلاقے میں کارروائی کرتے ہوئے زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی جس کا وزن 2 ٹن 300 کلوگرام سے زائد ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فرار ملزم نے چھالیہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا۔ ملزم بین الصوبائی چھالیہ اسمگلنگ گینگ کا اہم کارندہ ہے جو عرصہ دراز سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث بتایا جاتا ہے۔فرارملزم نے پولیس کو دھوکہ دینے کیلئے پانی کے ٹینک کے اوپر مٹی ڈال رکھی تھی تاہم شاہ لطیف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کر کے تحویل میں لے لی۔پولیس نے فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب تھانہ سچل پولیس نے سمیرا چوک اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی سپلائی میں ملوث ملزم محمد عاشر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی گاڑی میں موجود انڈین گٹکا صفینہ کے 97 پیکٹ برآمد کرلیے گئے، پولیس نے سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبر BHD-902 کو بھی تحویل میں لے لیا۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
Admin User مزید خبریں →