بریکنگ نیوز
کچن

دال بھرے کریلے

Admin User 19 مئی 2026 20
دال بھرے کریلے - الجزیرہ نیوز
اجزاء : کریلے چار سے پانچ عدد تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ کٹی ہوئی پیاز ایک عدد لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ زیرہ ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ پسا ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ چاٹ مسالا1 tablespoon ایک کھانے کا چمچ چنے کی دال اُبلی ہوئیایک پائو 250 گرام نمک حسب ذائقہ کریم دو سے تین کھانے کے چمچ تازہ ہرا دھنیا کٹا ہواحسب ذوق سجاوٹ کے لئے املی کی چٹنی ایک سے دو کھانے کے چمچ ترکیب: ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح تلیں تاکہ وہ سنہری ہوجائے۔ اب اس میں لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالا، پسی ہوئی ہلدی، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی سفید مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ اور چاٹ مسالا ڈال کر اچھی طرح ملالیں تاکہ آمیزہ تیار ہوجائے۔ اب اس میں اُبلی ہوئی چنے کی دال ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں نمک اور کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں، پھر اس میں کٹا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں املی کی چٹنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب چھلے ہوئے اور اچھی طرح صاف کیے ہوئے کریلے لیں اور ان میں ایک ایک کرکے دال بھریں پھر اس پر دھاگہ لپیٹ دیں تاکہ فرائی کرتے وقت وہ کھل نہ سکیں۔ اب کڑاھی میں تیل گرم کریں اور دال بھرے کریلوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح تل لیں جب وہ گولڈن برائون ہوجائیں تو انہیں نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل ٹشو پیپر میں جذب ہوجائے۔ گرما گرم مزے دار دال بھرے کریلے تیار ہیں۔
ٹیگز: کچن
Admin User مزید خبریں →