کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلے گئے میچز کے تیسرے اور آخری روز زون چار، زون چھ اور زون دو نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے دی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ زون چار نے زون سات کو 135 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔زون چار نے پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 222 رنز بنائے ۔ جواب میں زون سات نے پہلی اننگز میں 295 اور دوسری اننگز میں زون سات کو میچ جیتنے کیلئے 239 رنز درکار تھے لیکن ان کی پوری ٹیم 103 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ صبیح صدیقی نے 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر اسد اللہ حمزہ نے 19 رنز دیکر 4 اور میچ میں 72 رنز دیکر 8 جبکہ آل راؤنڈر افنان خان جس نے میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کیں تھیں 25 رنز دیکر 4 اور حمزہ شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زون چار نے میچ میں 9 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ نے زون ایک کو135 رنز سے شکست دے دی زون چھ نے پہلی اننگز میں 238 اور دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی عباد خان نے شاندار بیٹنگ کرتے 12 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 97، غلام اشرف نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 67، کاشف علی نے 40 اور ایس ایم تہامی نے 27 رنز بنائے۔ رحمان غنی، محمد مبشر اور محمد طحہٰ محمود نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں میں زون ایک نے پہلی اننگز میں 164 جبکہ دوسری اننگز میں زون ایک کو میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن ان کی پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔فرمان اللہ نے 9 چوکوں کی مدد 70، محمد طحہٰ محمود نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 43، محمد رضا نے 28 ، ملک زین العابدین نے 25 اور رحمان غنی نے 21 رنز بنائے۔ سیف اللہ نے 53 رنز دیکر 4 جبکہ محمد مکی اور محمد اسد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زون چھ نے میچ میں 9 پوائنٹس حاصل کر لئے اور طرح زون چھ کے چار میچز کے بعد پوائنٹس کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔
بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو نے پہلی اننگز میں 242 اور دوسری اننگز میں 27 رنز کے خسارے کے بعد 241 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ وہاج ریاض نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 60، جبکہ محمد معظم ، علی حسن نے 35-35 اور اسد اختر نے 30 رنز بنائے۔ محمد عبیس نے 29 نے ، عارف شاہ نے 38 رنز دیکر 3-3 جبکہ محمد علی بٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
زون پانچ کو میچ جیتنے کیلئے 214 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن ان کی پوری ٹیم 202 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ شاہ رضا نقوی نے 8 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 61، محمد عبیس نے 32، وطن دوست نے 29 اور فواد شاہ نے 28 رنز بنائے۔ محمد عمر اعجاز نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 41 رنز دیکر 5 جبکہ میچ میں 98 رنز دیکر 9 ، سید ریحان علی شاہ اور اسد اختر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون دو نے میچ میں 6 پوائنٹس حاصل کر لئے۔