بھکر.بیوروچیف پنجاب الجزیرہ نیوز انٹرنیشنل معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر جاوید علی ہاشمی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری PPP ضلع بھکر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “بنیان المرصوص” قومی اتحاد، جرات اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔جاوید علی ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے نہ صرف ملک کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کا فخر ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہیں۔ جاوید علی ہاشمی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور پاک افواج کو مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔