بریکنگ نیوز
ٹیکنالوجی

چینی سائنس دانوں نے کوئلے سے چلنے والی ماحول دوست بیٹری بنالی

Admin User 5 مئی 2026 4
چینی سائنس دانوں نے کوئلے سے چلنے والی ماحول دوست بیٹری بنالی - الجزیرہ نیوز
چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا انوکھا کوئلے سے چلنے والا فیول سیل تیار کیا ہے جو ممکنہ طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً ختم کر سکتا ہے۔ یہ پیش رفت مستقبل میں تھرمل پاور پلانٹس کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ روایتی طریقوں سے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے میں کاربن اخراج بہت زیادہ ہوتا ہے، جس سے فضائی آلودگی بھی بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔پچھلے دس برسوں میں پیرس موسمیاتی معاہدہ ایک عالمی اتفاق رائے بن چکا ہے جو کاربن نیوٹرلٹی کو لازمی قرار دیتا ہے، اسی وجہ سے ترقی پذیر ممالک صاف، مؤثر اور پائیدار توانائی کے ایسے ذرائع تلاش کر رہے ہیں جن میں کاربن کا اخراج نہ ہو۔ اب شینزن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جسے وہ زیرو کاربن ایمیشن کول فیول سیل (ZC-DCFC) کہتے ہیں۔اب شینزن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جسے وہ زیرو کاربن ایمیشن کول فیول سیل (ZC-DCFC) کہتے ہیں۔ اس ڈیزائن میں کوئلہ جلانے کے بجائے اسے باریک پیس کر اور خشک کر کے ایک خاص پری ٹریٹمنٹ دیا جاتا ہے، جس کے بعد اسے فیول سیل کے اینوڈ چیمبر میں ڈالا جاتا ہے۔دوسری طرف کیتھوڈ میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے، جس سے اینوڈ میں موجود کوئلہ ایک آکسائیڈ ممبرین کے ذریعے الیکٹرو کیمیکل آکسیڈیشن کے عمل سے گزرتا ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو اسی سسٹم کے اندر پکڑ لیا جاتا ہے اور اسے مزید مفید کیمیکلز جیسے سینگاس (syngas) میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق یہ فیول سیل تقریباً 40 فی صد تک افادیت کے ساتھ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Admin User مزید خبریں →