بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

امریکی قبضے میں گئے ایرانی جہاز کا عملہ پاکستان کے راستے وطن واپس پہنچ گیا

Aljazeera News 4 مئی 2026 3
امریکی قبضے میں گئے ایرانی جہاز کا عملہ پاکستان کے راستے وطن واپس پہنچ گیا - الجزیرہ نیوز
اسلام آباد: امریکا کے قبضے میں گئے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ پاکستان کے راستے اپنے وطن واپس پہنچ گیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصویر بھی جاری کردی۔اطلاعات ہیں کہ انہیں بلوچستان اور سیستان کے راستے ایران واپس بھیج گیا ہے ایرانی عملے کی واپسی کی گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے تحویل میں لیے جانے والے ایرانی بحری جہاز توسکا کا 22 رکنی عملہ گزشتہ رات بحفاظت پاکستان پہنچ گیا تھا اور انھیں آج ایران منتقل کر دیا جائے گا۔
Aljazeera News مزید خبریں →