لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک فلیٹ کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خاتون سمیت دو بچوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بچوں میں 14 سالہ مصفیرا اور 12 سالہ منیب شامل ہیں۔ واقعے میں دو بچے سمرا اور مناہل زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم شاہد جٹ، جو مزنگ میں پراپرٹی ڈیلر تھا، نے فلیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے-