بریکنگ نیوز
کھیل

پی ایس ایل کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

Admin User 29 اپریل 2026 4
پی ایس ایل کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی - الجزیرہ نیوز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 222 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 151 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔محسن ریاض 25، عماد وسیم 22، ڈیوون کانوے20، حیدر علی 8، کرس گرین 8، کپتان شاداب خان 6، سلمان مرزا 5، مارک چیپمین 4 اور فہیم اشرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 جبکہ محمد باسط اور سفیان مقیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مائیکل بریسویل اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ٹیگز: کرکٹ
Admin User مزید خبریں →